پھر
ساون آیا ہے
درد کے دیس کی
کوئی پیاسی مورنی
رقاص مور کے آنسو کی
آس لگائے بھیٹی ہے،
سنا ہے آج پھر بد زوق بادل
دوکھا دے گئے ہیں،
اور آج پھر کسی ٹھاکر کے مقروض کے ہاتھوں،
ھرنی جیسی
نویلی حسیناکا جسم نوچا گیا ہے
ساون آیا ہے
درد کے دیس کی
کوئی پیاسی مورنی
رقاص مور کے آنسو کی
آس لگائے بھیٹی ہے،
سنا ہے آج پھر بد زوق بادل
دوکھا دے گئے ہیں،
اور آج پھر کسی ٹھاکر کے مقروض کے ہاتھوں،
ھرنی جیسی
نویلی حسیناکا جسم نوچا گیا ہے
قدرت، بارش،بادل، سب ایک ہی ٹولی کے لگتے ہیں
بدحواس بارش کی آڑ لیکر، قدرت قاتل بن جاتی ہے
اوربادل! بدمعاشی کی بازار کا بدن لگتا ہے۔
بلکل بنجر۔
بدحواس بارش کی آڑ لیکر، قدرت قاتل بن جاتی ہے
اوربادل! بدمعاشی کی بازار کا بدن لگتا ہے۔
بلکل بنجر۔
جب بھی یہ تینوں آتے ہیں،
آھیں، آنسوں، اور سسکیاں ہوتی ہیں،
درد کی دیوی کا ھم صحرائی لوگوں سے
ازل کا رشتا ہے،
سب چھوڑ جاتے ہیں مگر،
اس نے کبھی نہیں چھوڑا
آھیں، آنسوں، اور سسکیاں ہوتی ہیں،
درد کی دیوی کا ھم صحرائی لوگوں سے
ازل کا رشتا ہے،
سب چھوڑ جاتے ہیں مگر،
اس نے کبھی نہیں چھوڑا
کسی نے شاید سچ ہی کہا ہے کہ
رشتے آسمانوں پر بنتے ہیں،
اور یہ رشتا بھی ایسا ہی ہے
آسمان ویران ہے، زمیں بنجر ہے
ایسے میں مرتے ھم جیسے ہیں،
پیاس سے، تڑپ سے اور صحرا کی محبت میں،
رشتے آسمانوں پر بنتے ہیں،
اور یہ رشتا بھی ایسا ہی ہے
آسمان ویران ہے، زمیں بنجر ہے
ایسے میں مرتے ھم جیسے ہیں،
پیاس سے، تڑپ سے اور صحرا کی محبت میں،
مکیش میگھواڑ