Wednesday, January 9, 2019

از لیو ٹالسٹائی

حاجی مراد 
از لیو ٹالسٹائی

حاجی مراد، لیو ٹالسٹائی کا آخری ناول ہے جو ان کی وفات کے بعد شائع ہوا ہے۔ تاریخی مسلمان کردار حاجی مراد کو ادب میں اس سے پہلے بھی بہت ذکر کیا گیا تھا لیکن ٹالسٹائی نے خاص طور پر حاجی مراد پر اپنی زندگی کے آخری دنوں میں ناول لکھا
یہ انکے ناولوں میں سب سے آخری اور سب سے مختصر ناول ہے ٹالسٹائی کو اس ناول کی ایڈیٹنگ کا موقع بھی نہیں مل سکا یہ ناول انکی موت کے بعد انیس سو بارہ میں چھپ گیا تھا
ناول حاجی مراد جنگ آزادی چیچنیا کے پس منظر میں ایک بے مثال ناول ہے جس میں اُنھوں نے امام شامل اور چیچن مجاہدین کی تحریکِ آزادی کی ایک جھلک دکھائی ہے۔
ٹالسٹائی انسانی محبت اور عدم تشدد کا علَم بردار تھا۔ اور اخری عمر میں اسلام کے بہت قریب آچکا تھا شاید اس لئے انہیں ایک تاریخی مسلمان کردار حاجی مراد پر ناول لکھنا پڑا
ناول کا مرکزی کردار یعنی حاجی مراد، ایک تارتاری مسلمان جنگجو سردار ہے جس کا قبیلہ روسی حکومت کی سرحدوں کے پاس واقع ہے اور اس کا خاندان، جس میں اس کی بیوی اور بچے شامل ہیں، اس کے دشمن قبیلے کی قید میں صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔ ایسے میں حاجی مراد اس امید پر روسی فوج کے ساتھ آ ملتا ہے کہ وہ اس کے خاندان کو رہا کروانے میں اس کی مدد کریں گے اور بدلے میں وہ بھی ان کی مدد کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔

روسیوں کی معیت میں حاجی مراد کا وقت کس طرح گزرتا ہے۔ روسی فوج کے افسران اس کے ساتھ کس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں۔ اس کے رکھ رکھاؤ سے وہ اور ان کی بیویاں کس طرح متاثر ہوتی ہیں، یہ ناول اس بارے میں اچھی تفصیلات پیش کرتا ہے۔ روسی فوجی افسران کے آپس کے کینہ کو بھی یہ ناول بخوبی پیش کرتا ہے۔ ٹالسٹائی نے حاجی مراد کی اچھی عکاسی کی ہے۔ روسیوں کی موجودگی میں وہ کس طرح اپنے مذہبی اور روایتی تشخص کو برقرار رکھتا ہے اس سے حاجی مراد کی شخصیت کا تاثر ایک مضبوط اور بہادر شخصیت کے طور پہ سامنے ابھر کے آتا ہے۔ لیو ٹالسٹائی نے اس ناول کے لکھتے ہوئے کسی قسم کی مذہبی تعصب پسندی کا ثبوت نہیں دیا بلکہ روسی فوج کے اصلی چہرے کو سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔

ناول کا آغاز بہت خوبصورت ہے جہاں مصنف نے حاجی مراد کو ایک جنگلی پھول سے تشبیہہ دی ہے اور اختتام پہ بھی حاجی مراد کو اسی پھول سے ملایا گیا ہے۔

ٹالسٹائی کے دیگر ناولوں کے برعکس یہ ناول صرف 154 صفحات پہ مشتمل ہے اور دو سے تین نشستوں میں باآسانی ختم کیا جا سکتا ہے۔ کہانی کا انداز بیاں سادہ اور رواں ہے اور پڑھتے ہوئے قاری خود کو حاجی مراد کے کردار سے متاثر ہونے سے نہیں روک سکتا۔

حاجی مراد کی مختصر تاریخ
انیسویں صدی میں قفقاز کی سر زمین پر گوریلا لڑائی کے امام شامل زار روس کے خلاف حریت کی لڑائی لر رہے تھے ۔۔۔ گوریلا لڑائی میں پوری معلوم تاریخ کے مطابق شاید ہی اتنے طویل عرصے تک کسی نے مزاحمت کی ہو ۔۔ 
امام شامل کے ایک ساتھی حاٍٍٍٍٍجی مراد تھے ۔۔
سترہ سو نوے کو جنم لینے والے حاجی مراد کا امام شامل کے ساتھ ملنے کا واقعہ بھی بہت دلچسپ ہے ۔۔ حاجی مراد پہلے زار روس کی فوجوں کے ساتھ تھے ۔۔۔ جہاں وہ ایک طویل مدت تک زار روس کی وفاداری میں داد شجاعت دیتے رہے ۔۔ لیکن ان کے ازلی دشمن احمد خان نے ان پر یہ الزام لگایا کہ یہ امام شامل کے ساتھی ہیں ۔۔ اور وجہ یہ بتائی کہ ان کی پگڑی اور داڑھی بالکل شامل جیسی ہے ۔۔ زار روس کی فوج احمد خان کی باتوں میں آ گئی اور حاجی مراد کو چالیس آدمیوں کی معیت میں قتل کرنے کے لئے بھیجا ۔۔ جہاں راستے میں وہ ڈرامائی طور پر چالیس فوجیوں کو تن تنہا مار کر بھاگ نکلے اور واقعتا امام شامل کے ساتھ مل گئے ۔۔ اور ایسے ملے کہ جب جب امام شامل کی مقاومت کا ذکر آتا ہے اس میں حاجی مراد کی کئی دہائیوں پر پھیلی ہوئی بہادری اور شجاعت کی داستانیں بھی ساتھ آتی ہیں ۔۔۔۔ آخر میں اٹھارا سو باون کے قریب کسی غلط فہمی کی بنا پر وہ امام شامل سے علیحدہ ہو کر دوبارہ لشکر زار روس میں چلے گئے ۔۔ لیکن کچھ مدت بعد احساس ہونے پر جب واپس آنے لگے تو روسی فوج کے ساتھ طویل مڈ بھیڑ ہوئی اور اپنے چار ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے

نوٹ: روزنامہ دنیا پاکستان کے بانی مظفر علی محمد مرحوم جو خود افسانہ نگار اور بہت اچھے مترجم تھے انہوں نے 1975 میں ﻟﯿﻮﭨﺎﻟﺴﭩﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﻧﺎﻭﻝ ﺣﺎﺟﯽ ﻣﺮﺍﺩ ﮐﺎ اردو ترﺟﻤﮧ ﮐﯿﺎ تھا
بعد میں 1996 میں ناول حاجی مراد کا ترجمہ ظہور احمد خان نے بھی کیا
ملنے کا پتہ
پبلشر: فکشن ہاؤس، لاہور پاکستان

No comments:

Post a Comment

کیا ہندو ہونا جرم ہے؟

کیا ہندو ہونا جرم ہے؟ تحریر: مکیش میگھواڑ میں نہیں چاہتا کہ میں صرف ایک خاص مذہبی پہچان کے ساتھ اس ملک میں رہوں، یا مجھے صرف ایک مذہ...