Thursday, November 22, 2018

سندھ پولیس اور ایک ناول نگار

سندھ پولیس اور ایک ناول نگار
مکیش میگھواڑ

سندھ پولیس اور سندھ کے عوامی لوگوں ماتم کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، اور نہ ہی یہ کبھی سننے کو ملا کہ پولیس کا کوئی کام بغیر رشوت کے ہوا، کروڑوں سے لیکر ایک روپیہ تک کی کرپشن کا سہرا ان کے سر ہے۔ مگر گذشتہ ایک دو سالوں سے یہ روایات تبدیل بھی ہوتی نظر آ رہی ہے، وجوہات بھی کئی ہو سکتی ہیں، مگر ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سندھ کا پڑھا لکھا شعور سندھ پولیس کا حصہ ہیں، اے ڈی خواجہ سے منیر شیخ تک یہ ہی لوگ ہیں جن کی وجہ سے اب پولیس پر اعتبار بھی بحال ہو رہا ہے۔ 

کچھ روز پہلے جنوبی سندھ کے شہر سجاول اور ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے ناول نگار مشتاق کمالانی( جو کہ انگریزی کے بھی بھترین لکھاری ہیں،) بہت کمپرسی کی حالت میں شہر کی گلیوں کوچوں پر بھیک مانگتے دیکھا گیا، سندھ جو کہ ادبی لحاظ سے پاکستان بھر میں ایک منفرد حیثیت کا حامل ہے، مگر یہاں کے ادیب، لکھاری، ڈراما نگار، موسیقار آپ کو روڈ رستوں، چوراہوں پر کمپرسی کی حالت میں ملیں، یہ وہ ہی لوگ ہیں جنہوں نے نسلوں کی آبیاری کی، مگر آج کی نسل نے ان کو کیا دیا وہ سب آپ کے سامنے ہے۔ ناول نگار مشتاق کمالانی کی جو تصاویر سوشل میڈیا پر چلیں، وہ حالت سندھ کے پڑھے لکھے کلاس کے منہ پر تماچا ہے، حالانکہ سب سے پہلی امداد اس معاملی پر حکومت کی جانب سے آںی چاہیئے تھی، پھر سندھ کے ادیب طبقے کی طرف سے اور اس کے بعد کہیں اور سے۔ مگر یہاں یہ کام سب سے پہلے سندھ پولیس نے کیا، 
سوشل میڈیا پر مشتاق کمالاںی کی خبریں وائرل ہونے بعد ایس ایس پی سجاول امیر سعود مگسی ان کے گھر پہنچے اور ان سے وعدہ کیا کہ ان کا علاج وہ اپنی جیب سے کرائیں گے۔ 

یہ ہی فرق ہے شعور کا، سوچ کا اور تعلیم کا۔ اگر یہاں پر کوئی کرپٹ اور سفارشی افسر ہوتا تو ان ناول نگار پر کئی کیس ٹھوک کر ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیتا، مگر اب جب نوکر شاھی اور قانونی اداروں میں پڑھے لکھے نوجوان آئے ہیں، تو سماج میں کچھ حد تک ایک امید کی کرن بھی نظر آ رہی ہے۔ 

ہم نوجوان یہ امید سندھ کے ثقافتی وزیر جناب سردار شاھ سے بھی امید رکھتے ہیں سندھ کے ادیب طبقے کی مالکی کریں تاکہ سندھ میں شعور کی شمع جلتی ہی رہے، کہیں ایسا نا ہو کہ مستقبل قریب میں نوجوان ادب، فلسفے اور ترقی پسند سوچ سے ہی کنارہ کشی کر لیں۔



Wednesday, November 21, 2018

مائی چوڑی !!

مائی چوڑی !!
------------
عفاف اظہر
بچپن کے وہ ایام آج بھی اسی طرح یاد ہیں ...قصبے کا اکلوتا پرائمری سے لیکر ہائی تک وہ گرلز سکول .. گھر سے سکول تک سہیلیوں کی سنگت میں پیدل سفر .. گھنے درخت کے نیچے پرائمری کلاس کا ٹاٹ اور ہاتھ میں پکڑی چھڑی کے ساتھ ٹیچرز کی وہ چنگھاڑ ...ان سب یادوں کے اس ہجوم میں کہیں ایک یاد اور بھی ہے ..
چہرے پر زمانے بھر کی دھتکار و ذلت کی بےپناہ جھریاں لئے ، سر پر بانس کے موٹے موٹے تنکوں کی ایک بدبودار ٹوکری اٹھائے .. .. دوہری کمر سے آہستہ آہستہ چلتی اور گھٹنوں پر ہاتھ رکھ کر خود کو اٹھاتی وہ بزرگ خاتوں... جو جس جگہ سے گزرتی وہاں فضاء میں بھی دیر تک ایک نا قابل برداشت تغفن رہتا .....سخت گرمی ہو یا پھر سردی اسکا بلا ناغہ سکول میں پایا جانا کسی بھی دوسری چیز سے کہیں زیادہ اہم تھا ...
جی ہاں وہ ایک مسیحی خاتوں تھیں ..جو اس علاقے میں موجود گورمنٹ کے اس واحد سکول کی تمام تر لیٹرین صاف کرنے پر مامور تھیں .. تب لیٹرین بھی وہ تھیں جو سیمنٹ کی بیٹھنے والی ہوتی تھیں .. تمام تر پاخانہ ایک ڈھیر کی مانند اکٹھا ہوتا جاتا .. اور وہ ایک ایک لیٹرین میں جا کر ہاتھ میں پکڑے چھوٹے سے تختہ نما لکڑی کے ٹکڑے سے پاخانہ اٹھا کر اپنی ٹوکری میں ڈالتی ..جب وہ ٹوکری بھر جاتی تو سر پر اٹھا کر باہر کہیں پھینک آتی ..
دن بھر غلاظت میں رہنے کی وجہ سے انکے جسم سے بھی ایک غلیظ بدبو اٹھتی ہوئی ارد گرد کی فضاء کو دیر تک متاثر کئے رکھتی .. جب کوئی بچہ الٹی کرتا یا پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے کلاس میں پاخانہ کر دیتا..سٹاف روم کی لیٹرین گندی ہو جائے یا پھر ہیڈ مسٹریس کی لیٹرین سے آفس تک کوئی گندگی ... ہر استانی اپنی کرخت آواز میں ان پر چنگھاڑتی نظر آتی " مائی چوڑی " کہاں مر گئی .."او مائی چوڑی" ...
اور وہ بیچاری جہاں بھی جس حال میں بھی ہوتی اپنے گھٹنوں کو دباتی کمر پر ہاتھ رکھے ہوئے .. بوتل میں جن کی مانند غلاظت کے ڈھیر کو صاف کرنے کیلئے فوری حاضر ہو جاتی ...الغرض اساتذہ کی قائم کردہ اس روایت پر پورا سکول چل رہا تھا ..وہ بزرگ خاتوں انکا نام تو شائید کسی کو بھی نہیں معلوم تھا اور نہ ہی اس معلومات سے کسی کو کوئی غرض تھی ہاں مگر وہ سبھی کی زبان پر صرف "مائی چوڑی تھی " جسے پکارنے والے ہر لہجے میں کرختگی پائی جاتی .. اور اسے قریب پا کر اسکے جسم اور کام سے نفرت کا برملا اظہار لازمی نظر آتا ..
آج بھی وہ چہرہ میری نظروں میں بچپن کی ایک انمٹ یاد بنا ہے ..ہاں اب اسکے وجود سے اٹھتی بدبودار ہمک کا احساس نجانے کیوں مجھے
بے اختیار اسکے ہاتھوں اور چہرے کو چوم لینے پر مجبور کرتا ہے .. آج مجھے مائی چوڑی کا وجود بہت مقدس نظر آتا ہے ...اور نفرت ہوتی ہے تو اپنے اس سماج سے جہاں صدیوں سے ان دیکھے روحانی پیشواؤں کو اصولا "بابے چوڑے " کہنے کی بجائے رسول و انبیاء کہہ کر انکے ناموں پر دل و جان سے نچھاور ہوا جاتا ہے .... ... ہاں مگر اپنی کھلی آنکھوں کے سامنے جسمانی صفائی اور اپنے ہی وجود سے نکلی غلاظت صاف کرنے والی محض ایک " مائی چوڑی " ...

سندھ کے شعور کا جنازہ۔

‏ضلع سجاول سے تعلق رکھنے والا یہ کوئی عام فقیر نہیں 
بلکہ مصنف، انگریزی زبان پر عبور رکھنے والا ادیب اور کہانی نویس‎مشتاق کاملانی بے 
اس کے چھوٹے سے گھرپر قبضہ کرلیا گیا ہے ۔

۔۔۔
وہ جو روشن دنوں میں جھلس سے گئے
“اگر خدا نے تمہارے منہ میں زبان رکھی ہے اور اسے سچ کہنے کے لیے اس کا استعمال نہیں کرتے، تو ایک احسان کرو، اسے کٹوالو… اور ہاں! جہاں اتنی محنت ہوگی، وہاں ایک کام اور بھی کروا لینا… اپنی یہ ناک بھی کٹوا دینا…، انسانیت کو تم پر کم از کم شرم تو نہ آسکے۔۔!.”۔
یہ وہ جملہ ہے جو پچھلی صدی کی اسی والی دہائی میں سجاول تحصیل ٹھٹہ سندھ کے ایک افسانہ نویس اور ناول نگار محترم
 مشتاق احمد کاملانی نے اپنی کہانی میں لکھا تھا.
کاملانی صاحب سندھ یونیورسٹی جامشورو کے ذہین ترین طالبعلموں میں سے ایک تھا، جس نے اپنے افسانے “گونگی بارش” اور “چپٹا لہو” لکھ کر سندھی افسانے نگاری میں وہ نام پیدا کیا کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس کا نام کہانی اور افسانہ نگاروں کی صفحہ اول میں شمار ہونے لگا. کاملانی صاحب نے اپنا ناول “رولو” جیسے ہی لکھنا شروع کیا تب اس کے گریجوئیشن کے امتحاں بھی سر پر تھے. اب کاملانی امتحاں بھی دے رہا تھا اور ساتھ ساتھ میں اپنا ناول بھی تمام کرنے میں لگا ہؤا تھا. اس کے ایک عزیز دوست نے بتایا کہ ایسا لگتا تھا جیسے کوئی اسے کہ رہا ہو کہ جلدی کرو…. ناول مکمل کرو.
امتحاں مکمل ہوئے تو ناول کا مسودہ بھی پریس میں چھپنے کے لیے پہنچ گیا.
کہ اچانک ملکی صورتحال پر مارشلاء کا کالا بادل گہن بن گیا.
ضیاء نے بھٹو صاحب کو ایک فرمان کے تحت سیاسی شہادت دلائی اور ردٍعمل میں پورا سندھ سراپا احتجاج بن گیا!
گاؤں گاؤں میں فوجی ٹرک گدھ کی مانند منڈلاتے نظر آرہے تھے. مائیں اپنی بچوں کو اسکول یا کالج چھوڑنے کے بجائے گھروں میں باندھ کر رکھتی تھی، انسان تو دور، مارشلاء کا نذلہ گھوڑوں پر بھی جب پڑا تب ایک چھپا ہؤا بہت دبا ہؤا حلقہ ضیائی مارشلاء کے خلاف اندر ہی اندر لاوا بن کر ابھرنے لگا
اور مشتاق کاملانی نے ایک کہانی جس کا نام اس نے “گھٹی ہوئی فضا” رکھ کر ایک رسالے کو بھیج دی. کہانی چھپ گئی
اس کا ناول ابھی پریس ہی میں تھا، جب اسے اپنی کہانی کے لیے حیدرآباد میں ادبی دوستوں نے بلایا اور اسے ایک ریڈیو انعام میں دیا. ابھی کاملانی صاحب حیدرآباد سے لوٹ ہی رہا تھا کہ “سجیلے جوان” اسے اٹھا لے گئے.
دوسرے دن اس پریس پر چھاپہ پڑا، جہاں سے اس کا نیم چھپا ہؤا ناول “رولو” ضبط کیا گیا، اور اس پریس کو بند کروایا گیا
آگے خدا جانے کیا ہؤا 
ہاں کہتے ہیں کہ ڈھائی مہینوں کے بعد مشتاق احمد کاملانی کو ٹھٹہ روڈ پر نیم بیہوشی کی حالت میں پڑے پایا گیا
وہ دن، اور آج کا دن، مشتاق احمد کاملانی صاحب فر فر انگریزی بولتا ہے. فارسی، پنجابی اور اردو تو جیسے جیب میں پڑی ہوں
اگر آپ اس سے ملنا چاہتے ہیں تو کوئی وقت لینے کی ضرورت نہیں، مندرجہ ذیل اوقات کار پر اس صاحب سے مل سکتے ہیں
صبح سے شام پانچ بجے تک: ٹھٹہ کی گلیاں
شام چھ بجے سے رات دو بجے تک: سجاول کے بس اسٹاپ پر
آپ کاملانی صاحب کو بھیک مانگتے ہوئے دیکھیں گے. وہ مانگتا صرف پانچ رپیہ ہے، پھر اگر آپ چاہیں تو وہ آپ کو انسان کی تمام تر صفات اور غلاظتیں پہلیوں میں بتائے گا، سگریٹ کی پڑی ہوئی خالی پیکٹ پر آپ کا نام خوشخطی میں لکھ کر دیگا…اس کے سر کے بالوں نے اگر کبھی کبھار بارش دیکھی تو بھیگ گئے، نہیں تو آج کل دریائے سندھ کی مانند سوکھے ہی رہتے ہیں. اس کے چہرے پر آپ دو مخالف کیفیتیں ایک ہی وقت یکسان دیکھیں گے، یعنی آنکھوں میں آنسو، اور ہونٹوں پر تمام انسانیت پر طنزیہ مسکراہٹ
اس کی حالت دیکھ کر آپ مت روئیے گا…. کیونکہ ہم نے اپنے ضمیر قتل کر دیے ہیں… یہ ہمارے پورے نسل کے ساتھ 
سانحہ ہے
فیس بوک سے لیا گیا، ایک آرٹیکل۔ 

Tuesday, November 20, 2018

گل مر جان ئے نہ منی

گل مر جان  ئے نہ منی،،،،،،،،،،،،،،

افغانستان میں صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کی "ناں" نے افغانستان کی اصطلاع پشاور میں زندہ کردی
"دراصل ایک زمانے میں گل مر جان ہر سال فیل ہونے پر نتیجہ تسلیم نہیں کرتا تھا، جس پر یہ اصطلاح اس کی چڑ بن گئی تھی،
پشاور میں لوگ تحریک انصاف کے "میں نہ مانوں" اقدامات پر کہتے ہیں" گل مر جان  ئے نہ منی"



 سوشل میڈیا پر چرچے کے بعد عام لوگوں نے پشاور میں بھی وہ اصطلاح دوبارہ زندہ کردی ہے،
جو عشرہ پہلے افغانستان میں مشہور ہوئی،یونیورسٹی کا ایک طالب علم جس کا نام گل مرجان تھا ،
وہ ہر سال فیل ہوتا تھا، اور جب نتیجہ آتا تھا تو وہ اسےتسلیم  نہیں کرتا تھاجس کے بعد یہ اصطلاح اس کی چڑ بن گئی،
اور پھر یہ اصطلاح اتنی مشہور ہوگئی کہ جو بھی کام پسند نہ آتا تو کہتے " گل مر جان  ئے نہ منی"ویسے تو لوگ اسے بھول گئے تھے،
لیکن افغان صدر عبداللہ عبداللہ کی جانب سے انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے پر اب یہ اصطلاح دوبارہ زندہ ہوگئی ہے،
اب تو پشاور میں بھی یہ عام ہے، اور ذیادہ تر یہ تحریک انصاف کے اقدامات سے جوڑا جا رہا ہے،
اور لوگ کہتے ہیں کہ " گل مر جان  ئے نہ منی"


بشکریہ ثنا اعجاز 

Han Aisa B Hota hai!!

Tapty Seharaaon maiN
Urti Rait Ki Maanid
,Jab Khwab Aankhon se
Takraate hain!


Tab!!
Sunsaaan Raat Jaisi Zindgi maiN
Umdeen Sarghoshiyaan Krti haiN!


Jab Zehan!
Sha'oor aur La Sha'oor ki Jang maiN, 
Khamoshii Ikhtiyaar Kr Le,


Tab! Ehsaasaat!!
Shikst aur Fateh ki Sarhden tor kr
Aankhon se Tapk Parte haiN,


Us Wqt Ehsas e Mehroomi k
Sard Wajood ko
Kisi k bhi
Sahare ki Zarurt nhi Hoti!!


Kionk Jab!
Umeeden Toot Jaati HaiN,
Ehsas Mar Jaate haiN,
Wqt Tham Sa Jata hai,
Tanhaai Raqs Krti hai,

Aur...!!!
Zindah Rehna!!!


Sawal Ban kr Reh jata hai!!!!!!!!!!!!!!!!

*Mukesh Meghwar*

Ishq

''Ishq Jab,
 JunooN ka Roop Dhaar le,

 tou!!
Woh Mazhab ban jaata hai, 
Aur Mehboob!!
us mazhab ka Khuda hota hai!!

*Mukesh*

Kia Khwaab Bhi Tumharay Hain!!

Kabhi Khwab Zindgi Ka Sarmaya Bantay hain,
Aur Kabhi! 
Umeedon, Esaasaat Aur Zamaanay Ki
Farsoosda Rasmon ki Dehleez pe
Dam Tor Detay Hain..!!

Khwaabon ko Tabeer talk Pohnchaane k liye,
Khud Se Bhi Uljhna Parta Hai!!
Aur! Waqt Ki wehshi Pulsraaton se bhi
Guzrna Prta hai!!
Aur Aisy hi Khwab Paaya e Takmeel 
Tak Pohnchtey Hain!!

Mgr!
Kuchh Tootay Khwaabon k Sard wajood ka
Bojh Uthaaye, 
Aankhon ki Kashti ko aansuon ki Jheel se lekr,
Zakhmi Roohon k Sehraa B paar krna Prte hain,

Khwaab to Apne Khayaalon ki Janat ki Apsraa
Jaisy Hotay Hain,
Aatay Hain, Zara Behlaatay Hain, 
Phr Kaheen door Asmaan k Jhil Mil 
Sitaaron main Kho Jaatay Hain!!

Khwab Rulaatay Hian, Hansaatay Hian, 
Khwab Kitna Sataatay Hain...!!

Kia Khwaab B Tumhaare Hain....!!!!!!

*Mukesh Meghwar*

خود فریبی پیار کا موت ہے

خود فریبی پیار کا موت ہے

مکیش میگھواڑ

کسی نے مجھ سے کہا کہ
پیار دنیا میں نہیں ہوتا
 پیار صرف
ایک لفظ کے سوا
 کچھ بھی نہیں


میں یقین سے  کہتا ہوں
کہ پیار اس کے لیے کچھ نیں ہوتا،
جو انسان خود پیار سے خالی ہو


کسی نے کہا کہ
پیار جھوٹ اور فریب ہے

 مگر میں کہتا ہوں کہ
پیار محذ جھوٹ اور فریب
اس کے لیے ہے


جس نے کبھی کسی سے
پیار نہ کیا ہو،
یا پھر وہ خود،
خود فریبی کا شکار رہا ہو


اگر ہم کسی کو
پیار سےآشنا نہیں کر سکتے 
تو پھر ہم کیسے
پیار سے آشنا ہو سکتے ہیں


کیونکہ پیار بانٹنے سے بڑھتا ہے
اور خود فریبی پیار کا موت ہے

اپنے لیے بھی
اور
دوسروں کے لیے بھی

مت بانٹو انسان کو۔


بانٹ دیا اس دھرتی کوکیا چاند ستاروں کا ہوگا


ندیوں کے کچھ نام رکھےبہتی دھاروں کا کیا ہوگا


شو کی گنگا بھی پانی ہےآب زم زم بھی پانی ہے


ملاں بھی پیئے، پنڈت بھی پیئےپانی کا مذہب کیا ہوگا


ان فرقہ پرستوں سے پوچھوکیا سورج الگ بناؤ گے


ایک ہوا میں سانس ہے سب کیکیا ہوا بھی نہیں چلاؤ گے؟


نسلوں کا کرے بٹوارارہبر وہ قوم کا ڈھونگی ہے


کیا خدا نے مندر توڑا ہے؟یا رام نے مسجد توڑی ہے؟نامعلومx

کیا ہندو ہونا جرم ہے؟

کیا ہندو ہونا جرم ہے؟
تحریر: مکیش میگھواڑ

میں نہیں چاہتا کہ میں صرف ایک خاص مذہبی پہچان کے ساتھ اس ملک میں رہوں، یا مجھے صرف ایک مذہبی پہچان سے جوڑا جائے۔ میں چاہتا ہوں کہ مجھے ایک شہری کی نظر سے دیکھا جائے۔ اس ملک کے برابر کے شہری کی طرح سلوک کیا جائے۔ جب بھی کسی سے مذہب کے نام پر نفرت برتی جاتی ہے تو لگتا ہے کہ وہ سب میرے ساتھ ہو رہا ہے۔
مگر مجھے بار بار ہندو ہونے کی سزا ملتی ہے، ہر روز مجھے ہندو ہونے کی وجہ سے مارا جاتا ہے، میرے ساتھ تیسرے درجے کے شہری جیسا سلوک کیا جاتا ہے، میری بہنیں اغوا کی جاتی ہیں، ان کے ساتھ زبردستی کی جاتی ہے کسی کا جبری مذہب تبدیل کیا جاتا ہے، وہ صرف اس لیے، کیونکہ یہاں کی اکثریت مجھے خود سے الگ سمجھتی ہے، کیونکہ وہ مسلمان ہیں اور میں ہندو ہوں، وہ جنتی ہیں اور میں جہنمی، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ دھرتی، یہ وطن صرف ان کا ہے، میرا نہیں۔ میں کسی اور سیارے سے آیا ہوں، وہ سمجھتے ہیں کہ ہندو ہونے کا مطلب انڈین ہونا ہے۔ اور مسلمان ہونے کا مطلب پاکستانی ہونا ہے۔ چاہے پھر وہی پاکستانی مسلمان اپنے نام کے ساتھ لدھیانوی، گورداسپوری، دہلوی، جے پوری، لگائے!
کیا یہ ہی تقاضا ہے وطن پرستی کا
اب ان کو یہ کون سمجھائے کہ “میں” جس کو وہ صرف ہندو، پاکستان دشمن، اسلام دشمن سمجھتے ہیں، میں بھی اسی دھرتی کا بیٹا ہوں، میں بٹوارے سے پہلے کا یہاں کا رہنے والا ہوں، میرا جنم اسی مٹی پر ہوا ہے، میری رگ رگ میں وطن پرستی بسی ہوئی ہے۔
او بھائی میرے !
میرے باپ دادا نے بھی اپنے خون سے اس دھرتی کو سینچا ہے، اس دھرتی، اس وطن کے لیے خون تو میرا بھی بہایا ہے، لاہور سے لیکر لاڑکانہ تک، لائل پور سے لیکر لکشمی چوک تک مرا تو میں بھی ہو، اپنوں کے ہی ہاتھوں!
بھگت سنگھ سے لیکر حیموں کالانی تک، روپلو کولہی سے لیکر راجا داہر تک یہ دھرتی میرے خون سے بھی تو لال ہے،
پھر میں کیسے تم سے کم وطن پرست ہوگیا؟ اور پھر بھی سوال میری پہچان پر، میری وفا پر، میری دیش بھگتی پر!
“جب بھی گلستان کو لہو کی ضرورت پڑی،
سب سے پہلے گردن ہماری کٹی
پھر بھی کہتے ھیں اہل چمن
یہ ہمارا چمن ھے تمہارا نہیں”
جس قلندر کے تم متوالے ہو، اسی قلندر کا چوتھا خلیفا میں ہوں،
جس بھٹائی کو تم مانتے ہوں اسی بھٹائی کے دامن میں, میں دفن ہوں
میں اڈیرو لال ہوں جہاں تم بھی جاتے ہو، جہاں میں بھی جاتا ہوں،
میں بابا بلھے شاہ کا پیروکار ہوں، جسے تم بھی مانتے ہوں اور میں بھی،
اذان پر دعا صرف تم ہی نہیں مانگتے، دعائیں تو میں بھی اسی رب سے مانگتا ہوں۔۔۔
میں نے ھمیشہ اپنی ماں سے یہ ہی دعا سنی ہے کہ اے مالک ہندو مسلمان کے بچوں کا خیر کرنا اس کے صدقے میرے بچوں کو بھی اپنے امان میں رکھنا،
وہ بچپن میں مجھے سکھاتی ہے کہ بیٹا جب کسی مسلمان کا روزہ ہو تو اس کے سامنے کبھی کچھ کھانا نہیں، بھگوان ناراض ہوتا ہے،
اور ہاں میں نے اپنے محلے کی اس مسلمان چاچی سے ھمیشہ یہ سنا تھا کہ “تو ہندو بنے گا نہ مسلمان بنے گا، انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا”
کیا تمہارا خون لال اور میرا خون سفید ہے؟ کیا تمہاری پیشانی پر مسلمان اور میری پیشانی پر ہندو لکھا ہوا ہے؟ کیا فرق ہے تمہاری جسمانی بناوٹ میں اور میری جسمانی بناوٹ میں؟ جب بنانے والے نے ہم میں کوئی فرق نہیں کیا تو تم اور میں کون ہوتے ہیں ایک دوسرے کو بانٹنے والے؟
فرق بس اس سوچ کا ہے جو یہاں سرایت کر گئی ہے؟
میرے بھائی اب بتا تو کیسے الگ ہو گیا مجھ سے؟ اور میں کیسے ہو گیا الگ تجھ سے؟ میرے گھر میں آگ لگا کر تم کیسے سکون سے سو سکتے ہو، ھمارے احساسات تو ایک ہیں نا، خون ایک ہے، دھرتی ایک ہے، آسمان ایک، اوپر والا ایک ، لوری ایک، زبان ایک، رنگ ایک، وطن ایک، تہذیب ایک، ثقافت ایک، پھر کیسے میں تمہارا دشمن بن گیا؟ کیسے میں وطن فراموش اور غدار بن گیا؟ کیا ڈر ہے تمہیں مجھ سے!
یہ فرق مجھے بار بار یاد دلاتا ہے کہ میں شاید اس ملک میں انسان نہیں کوئی اور مخلوق ہوں۔ گویا ہندو ہونا گناہ ہے۔۔۔
بھائی میرے، میں انسان ہوں۔ بس مجھے انسان رہنے دو۔ مجھے بار بار انسان ہونے کی سزا نہ دو۔ مجھے بس اس ملک کا شہری رہنے دو۔
مندر مسجد گرجا گھر نے بانٹ دیا بهگوان کو
دهرتی بانٹی ساگر بانٹا مت بانٹو انسان کو

(بھگت کبیر)

کیا ہندو ہونا جرم ہے؟

کیا ہندو ہونا جرم ہے؟ تحریر: مکیش میگھواڑ میں نہیں چاہتا کہ میں صرف ایک خاص مذہبی پہچان کے ساتھ اس ملک میں رہوں، یا مجھے صرف ایک مذہ...