مائی چوڑی !!
------------
عفاف اظہر
بچپن کے وہ ایام آج بھی اسی طرح یاد ہیں ...قصبے کا اکلوتا پرائمری سے لیکر ہائی تک وہ گرلز سکول .. گھر سے سکول تک سہیلیوں کی سنگت میں پیدل سفر .. گھنے درخت کے نیچے پرائمری کلاس کا ٹاٹ اور ہاتھ میں پکڑی چھڑی کے ساتھ ٹیچرز کی وہ چنگھاڑ ...ان سب یادوں کے اس ہجوم میں کہیں ایک یاد اور بھی ہے ..
چہرے پر زمانے بھر کی دھتکار و ذلت کی بےپناہ جھریاں لئے ، سر پر بانس کے موٹے موٹے تنکوں کی ایک بدبودار ٹوکری اٹھائے .. .. دوہری کمر سے آہستہ آہستہ چلتی اور گھٹنوں پر ہاتھ رکھ کر خود کو اٹھاتی وہ بزرگ خاتوں... جو جس جگہ سے گزرتی وہاں فضاء میں بھی دیر تک ایک نا قابل برداشت تغفن رہتا .....سخت گرمی ہو یا پھر سردی اسکا بلا ناغہ سکول میں پایا جانا کسی بھی دوسری چیز سے کہیں زیادہ اہم تھا ...
جی ہاں وہ ایک مسیحی خاتوں تھیں ..جو اس علاقے میں موجود گورمنٹ کے اس واحد سکول کی تمام تر لیٹرین صاف کرنے پر مامور تھیں .. تب لیٹرین بھی وہ تھیں جو سیمنٹ کی بیٹھنے والی ہوتی تھیں .. تمام تر پاخانہ ایک ڈھیر کی مانند اکٹھا ہوتا جاتا .. اور وہ ایک ایک لیٹرین میں جا کر ہاتھ میں پکڑے چھوٹے سے تختہ نما لکڑی کے ٹکڑے سے پاخانہ اٹھا کر اپنی ٹوکری میں ڈالتی ..جب وہ ٹوکری بھر جاتی تو سر پر اٹھا کر باہر کہیں پھینک آتی ..
دن بھر غلاظت میں رہنے کی وجہ سے انکے جسم سے بھی ایک غلیظ بدبو اٹھتی ہوئی ارد گرد کی فضاء کو دیر تک متاثر کئے رکھتی .. جب کوئی بچہ الٹی کرتا یا پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے کلاس میں پاخانہ کر دیتا..سٹاف روم کی لیٹرین گندی ہو جائے یا پھر ہیڈ مسٹریس کی لیٹرین سے آفس تک کوئی گندگی ... ہر استانی اپنی کرخت آواز میں ان پر چنگھاڑتی نظر آتی " مائی چوڑی " کہاں مر گئی .."او مائی چوڑی" ...
اور وہ بیچاری جہاں بھی جس حال میں بھی ہوتی اپنے گھٹنوں کو دباتی کمر پر ہاتھ رکھے ہوئے .. بوتل میں جن کی مانند غلاظت کے ڈھیر کو صاف کرنے کیلئے فوری حاضر ہو جاتی ...الغرض اساتذہ کی قائم کردہ اس روایت پر پورا سکول چل رہا تھا ..وہ بزرگ خاتوں انکا نام تو شائید کسی کو بھی نہیں معلوم تھا اور نہ ہی اس معلومات سے کسی کو کوئی غرض تھی ہاں مگر وہ سبھی کی زبان پر صرف "مائی چوڑی تھی " جسے پکارنے والے ہر لہجے میں کرختگی پائی جاتی .. اور اسے قریب پا کر اسکے جسم اور کام سے نفرت کا برملا اظہار لازمی نظر آتا ..
آج بھی وہ چہرہ میری نظروں میں بچپن کی ایک انمٹ یاد بنا ہے ..ہاں اب اسکے وجود سے اٹھتی بدبودار ہمک کا احساس نجانے کیوں مجھے
بے اختیار اسکے ہاتھوں اور چہرے کو چوم لینے پر مجبور کرتا ہے .. آج مجھے مائی چوڑی کا وجود بہت مقدس نظر آتا ہے ...اور نفرت ہوتی ہے تو اپنے اس سماج سے جہاں صدیوں سے ان دیکھے روحانی پیشواؤں کو اصولا "بابے چوڑے " کہنے کی بجائے رسول و انبیاء کہہ کر انکے ناموں پر دل و جان سے نچھاور ہوا جاتا ہے .... ... ہاں مگر اپنی کھلی آنکھوں کے سامنے جسمانی صفائی اور اپنے ہی وجود سے نکلی غلاظت صاف کرنے والی محض ایک " مائی چوڑی " ...
بے اختیار اسکے ہاتھوں اور چہرے کو چوم لینے پر مجبور کرتا ہے .. آج مجھے مائی چوڑی کا وجود بہت مقدس نظر آتا ہے ...اور نفرت ہوتی ہے تو اپنے اس سماج سے جہاں صدیوں سے ان دیکھے روحانی پیشواؤں کو اصولا "بابے چوڑے " کہنے کی بجائے رسول و انبیاء کہہ کر انکے ناموں پر دل و جان سے نچھاور ہوا جاتا ہے .... ... ہاں مگر اپنی کھلی آنکھوں کے سامنے جسمانی صفائی اور اپنے ہی وجود سے نکلی غلاظت صاف کرنے والی محض ایک " مائی چوڑی " ...
No comments:
Post a Comment