خود فریبی پیار کا موت ہے
مکیش میگھواڑ
کسی نے مجھ سے کہا کہ
پیار دنیا میں نہیں ہوتا
پیار صرف
ایک لفظ کے سوا
کچھ بھی نہیں
میں یقین سے کہتا ہوں
کہ پیار اس کے لیے کچھ نیں ہوتا،
جو انسان خود پیار سے خالی ہو
کسی نے کہا کہ
پیار جھوٹ اور فریب ہے
مگر میں کہتا ہوں کہ
پیار محذ جھوٹ اور فریب
اس کے لیے ہے
جس نے کبھی کسی سے
پیار نہ کیا ہو،
یا پھر وہ خود،
خود فریبی کا شکار رہا ہو
اگر ہم کسی کو
پیار سےآشنا نہیں کر سکتے
تو پھر ہم کیسے
پیار سے آشنا ہو سکتے ہیں
کیونکہ پیار بانٹنے سے بڑھتا ہے
اور خود فریبی پیار کا موت ہے
اپنے لیے بھی
اور
دوسروں کے لیے بھی
No comments:
Post a Comment