Thursday, November 22, 2018

سندھ پولیس اور ایک ناول نگار

سندھ پولیس اور ایک ناول نگار
مکیش میگھواڑ

سندھ پولیس اور سندھ کے عوامی لوگوں ماتم کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، اور نہ ہی یہ کبھی سننے کو ملا کہ پولیس کا کوئی کام بغیر رشوت کے ہوا، کروڑوں سے لیکر ایک روپیہ تک کی کرپشن کا سہرا ان کے سر ہے۔ مگر گذشتہ ایک دو سالوں سے یہ روایات تبدیل بھی ہوتی نظر آ رہی ہے، وجوہات بھی کئی ہو سکتی ہیں، مگر ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سندھ کا پڑھا لکھا شعور سندھ پولیس کا حصہ ہیں، اے ڈی خواجہ سے منیر شیخ تک یہ ہی لوگ ہیں جن کی وجہ سے اب پولیس پر اعتبار بھی بحال ہو رہا ہے۔ 

کچھ روز پہلے جنوبی سندھ کے شہر سجاول اور ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے ناول نگار مشتاق کمالانی( جو کہ انگریزی کے بھی بھترین لکھاری ہیں،) بہت کمپرسی کی حالت میں شہر کی گلیوں کوچوں پر بھیک مانگتے دیکھا گیا، سندھ جو کہ ادبی لحاظ سے پاکستان بھر میں ایک منفرد حیثیت کا حامل ہے، مگر یہاں کے ادیب، لکھاری، ڈراما نگار، موسیقار آپ کو روڈ رستوں، چوراہوں پر کمپرسی کی حالت میں ملیں، یہ وہ ہی لوگ ہیں جنہوں نے نسلوں کی آبیاری کی، مگر آج کی نسل نے ان کو کیا دیا وہ سب آپ کے سامنے ہے۔ ناول نگار مشتاق کمالانی کی جو تصاویر سوشل میڈیا پر چلیں، وہ حالت سندھ کے پڑھے لکھے کلاس کے منہ پر تماچا ہے، حالانکہ سب سے پہلی امداد اس معاملی پر حکومت کی جانب سے آںی چاہیئے تھی، پھر سندھ کے ادیب طبقے کی طرف سے اور اس کے بعد کہیں اور سے۔ مگر یہاں یہ کام سب سے پہلے سندھ پولیس نے کیا، 
سوشل میڈیا پر مشتاق کمالاںی کی خبریں وائرل ہونے بعد ایس ایس پی سجاول امیر سعود مگسی ان کے گھر پہنچے اور ان سے وعدہ کیا کہ ان کا علاج وہ اپنی جیب سے کرائیں گے۔ 

یہ ہی فرق ہے شعور کا، سوچ کا اور تعلیم کا۔ اگر یہاں پر کوئی کرپٹ اور سفارشی افسر ہوتا تو ان ناول نگار پر کئی کیس ٹھوک کر ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیتا، مگر اب جب نوکر شاھی اور قانونی اداروں میں پڑھے لکھے نوجوان آئے ہیں، تو سماج میں کچھ حد تک ایک امید کی کرن بھی نظر آ رہی ہے۔ 

ہم نوجوان یہ امید سندھ کے ثقافتی وزیر جناب سردار شاھ سے بھی امید رکھتے ہیں سندھ کے ادیب طبقے کی مالکی کریں تاکہ سندھ میں شعور کی شمع جلتی ہی رہے، کہیں ایسا نا ہو کہ مستقبل قریب میں نوجوان ادب، فلسفے اور ترقی پسند سوچ سے ہی کنارہ کشی کر لیں۔



No comments:

Post a Comment

کیا ہندو ہونا جرم ہے؟

کیا ہندو ہونا جرم ہے؟ تحریر: مکیش میگھواڑ میں نہیں چاہتا کہ میں صرف ایک خاص مذہبی پہچان کے ساتھ اس ملک میں رہوں، یا مجھے صرف ایک مذہ...