Wednesday, January 9, 2019

سٹیفن ھاکنگ اور بگ بینگ

سٹیفن ھاکنگ اور بگ بینگ

سٹیفن ھاکنگ کہتے ہیں کہ بگ بینگ کے بعد کائنات کے پھیلاؤ کا جو عمل شروع ہوا تھا پھیلاؤ کی اس رفتار اور تناسب میں
 اگر محض اتنا سا فرق پڑ جاتا جتنا ایک سیکنڈ کا ایک اربواں حصہ ہوتا ہے اور اس اربویں حصے کے مزید ایک ارب حصے کریں تو جو ساعت بنتی ہے اس ساعت کے برابر فرق بھی اگر بگ بینگ کے بعد پڑ جاتا تو کائنات موجودہ شکل میں آنے سے پہلے تباہ ہو کے ختم ہو جاتی یعنی زندگی وجود میں نہ آتی
ہاں تو اللہ کے انکاریوں سے سوال ہے کہ بگ بینگ کی بات بعد میں کرتے ہیں کہ کس نے کیا یا کیسے ہوا زرا بگ بینگ کے بعد پیدا ہونے والے اس رفتار اور پھیلاؤ کے تناسب کا جواب دیں
اگر تو کائنات سچ مچ ہی ایک حادثہ تھا تو جواب دیں حادثے میں اتنا تناسب کیسے پیدا ہو گیا؟ ایک بات کا جواب دیں ایک نیوکلیئر دھماکے کے نتیجے میں کیا زندگی پیدا ہو سکتی ہے؟ یا کم از کم زندگی کی پیدائش کا عمل شروع ہو سکتا ہے؟ جواب یقینا نہیں ہو گا لیکن درحقیقت ہو سکتا ہے یہ اگر کیلکولیٹڈ طریقے سے ریاضی کے کائناتی اصولوں کو سامنے رکھ کر نیوکلئر دھماکہ اس حساب سے کیا جائے کہ اس کے بعد اتنی مقدار میں تابکاری نکلے، اتنے تناسب اور اتنی رفتار سے اتنے پیمانے پر تباہی پھیلے، پھر اس تباہی کے اثرات اتنے عرصے تک رہیں اور اتنے عرصے بعد ختم ہو جائیں تو زندگی پیدا ہونے کا “عمل” شروع ہو سکتا ہے واضح رہے کہ میں نے زندگی پیدا ہونے کا “عمل” کہا ہے مگر ظاہر ہے یہ کسی کے بھی بس کی بات نہیں ہے کہ اتنا درست حساب کتاب لگا لے
تو سوال یہ اٹھا کہ بگ بینگ جیسے شدید دھماکے کے بعد زندگی پیدا ہونے کا عمل شروع ہوامگر کیوں؟ بقول ملحدین کے کہ کائنات ایک حادثے کا نتیجہ ہے تو اتنا کیلکولیٹڈ حادثہ کیسے ممکن ہے؟ کون تھا جو کائنات کے اس پھیلاؤ اور اس کی رفتار کو مقرر کر رہا تھا؟ یہ کوئی چھوٹی بات تو نہیں ہے ناکہ 13.772 ارب سال پرانی کائنات کی تخلیق کی وجہ ایک دھماکہ بنااور تخلیق کے نتیجے میں 7 ارب سال بعد یعنی آج سے لگ بھگ 4.5 ارب سال پہلے زندگی کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوااور دنیا بھر کے ملحدین کا امام سٹیفن ھاکنگ یہ کہتا ہے کہ بگ بینگ کے دھماکے کے بعد اگر سکینڈ کے اربویں حصے کے بھی اربویں حصے کا فرق پھیلاؤ کی رفتار اور تناسب میں پڑ جاتا تو کائنات تخلیق کے تھوڑے عرصے بعد دوبارہ تباہ ہو جاتی ملحدین سے سوال ہے کہ یہ تناسب کس نے پیدا کیا تھا کہ سیکنڈ کے ارب در اربویں حصے کا بھی فرق نہ لگنے پایا جس کے نتیجے میں 13.772 ارب سال بعد تم پیدا ہوئے اور پیدا ہو کے اللہ تعالی کا انکار کرتے ہو

No comments:

Post a Comment

کیا ہندو ہونا جرم ہے؟

کیا ہندو ہونا جرم ہے؟ تحریر: مکیش میگھواڑ میں نہیں چاہتا کہ میں صرف ایک خاص مذہبی پہچان کے ساتھ اس ملک میں رہوں، یا مجھے صرف ایک مذہ...