پھول کی پتی سے کٹ سکتا ھے ھیرے کا جگر
(تحریر : رفیع رضا)
پانچویں صدی میں انڈیا میں ایک فلسفی، شاعر ھو گزرا ھے، جس کو غلطی سے کچھ لوگ بُدھا سے جوڑ دیتے ھیں ۔۔اسکا
نام۔۔۔۔بھارتری ھری،،،تھا
بھارتری ھری کے سنسکرت پر بہت احسان ھیں۔ اور اس خطے میں شاعری پر بھی اس نے بہت کرم کیا۔۔اور بہت اعلی شاعری کی۔
اقبال نے بھارتری ھری کی شاعری سے استفادہ کرتے ھوئے بہت اچھے شعر کہے ھیں۔۔۔لیکن بنیادی خیال وھیں سے آیا ھے۔۔ جس کا زیادہ تر ذکر خؤد اقبال نے کردیا تھا۔۔ تاھم ضیا الحق کے دور کے بعد سے جان بوجھ کے اقبال کے خود دئیے گئے حوالے بھی غائب کئے گئے تاکہ ایسے اشعار کو جو مغربی شعرا ۔۔۔ ایرانی شعرا اور سنسکرت شعرا اور پشتو شُعرا کی اصل تصنیف تھے انکو اقبال سے بددیانتی سے جوڑ دیا جائے۔۔ اور اس حوالے سے اسکا قد ناجائز طور پر بلند کیا جائے۔۔
مثلآ۔۔۔۔۔
بھارتری ھری کہتا ھے
Wanting to reform the wicked with nectar sweet advice, is like trying to control an elephant with the pith of a lotus stem, or cutting a diamond with delicate petals of the Shireesh flower, or sweetening the salty ocean with a drop of honey. 6. The creator has provided only one means for hiding one's ignorance
پھول کی پتی سے کٹ سکتا ھے ھیرے کا جگر
مردِ ناداں پر کلامِ نرم و نازک بے اثر
(بھرتری ھری) اقبال
پس اقبال کافی حد تک ایک اچھے شاعر مترجم تھے۔۔ اور انہین اسی حیثیت سے جانا جائے تو سچی تاریخ مرتب ھوگی۔۔
پاکستان میں اقبال کی شاعری پڑھنے والے ایسی باتوں سے بالکل واقف نہیں ھیں۔ وہ سمجھتے ایسا اشعار اور نظمیں خود اقبال کی ذاتی فکر کا پھل ھیں جبکہ یہ درست نہیں۔۔۔ اصل مین ایسی نظمیں اور بےشمار اشعار مختلف مشہور اور اھم شعرا و فلسفیوں کی اصل کاوشیں ھیں جنکو اقبال نے خوبی سے شاعری میں یا نثر مین ترجمہ کیا ھے۔۔جس کا انکا کریڈٹ ملنا چاھئیے۔۔
ایک سروے جو میں نے 2010 میں پاکستان میں کیا تھا ایک ھزار افراد سے پوچھا کہ اقبال کی نظم ، لب پہ آتی ھے دعا بن کے تمنـا میری۔۔۔۔ کیا اقبال کی اپنی فکری کاوش ھے یا کسی اور کی شاعری کا ترجمہ۔۔یا اکتساب؟۔۔
جواب میں پورے ایک ھزار کا یہی جواب تھا اقبال کی اپنی فکر کا پھل یہ نظم ھے۔۔ جبکہ تاریخی سچائی یہی ھے کہ اقبال نے ترجمہ و اکتساب کیا تھا۔۔۔انکی اپنی فکر صرف شعر کی بنت اور اسے خوبصورت بنانے میں صرف ھوئی۔۔۔
پس میرا اصرار ھے کہ تاریخی سچائی کو عین پوری سچائی ھی سے بیان کیا جائے۔۔ اس سے اقبال سے منسوب بہت سے جھوٹے دعوے ختم ھونگے اور ھم ایک اچھے شاعر کی شاعری کا ماخذ جان کر اسکی شاعری کے ھنر کی تعریف کر سکیں گے۔۔
لیکن عجب قصہ ھے کہ وہ نسل جو اقبال کا سرکاری الاپ الاپتی رھی ھے وہ کچھ سننے کو تیار نہیں ھے۔۔۔اور دھمکی گالی۔۔فتوی بازی۔۔ ذاتی دشنام پر اتر آتی ھے۔۔
لیکن مین ایسی باتوں سے مرعوب ھونے والا نہیں ھوں۔۔یہ مشن جاری رھے گا۔۔کتاب جلد پیش کی جائے گی۔۔۔
خیر۔۔سنسکرت کے اُس عظیم شاعر بھارتری ھری کی کچھ اور شاعر دیکھیں کیسی نئی اور خوبصورت ھے۔۔۔ آج کی اردو شاعری کیسے اسکے سامنے ماند ھے۔۔آئیے دیکھیں۔۔
The clear bright flame of a man's discernment dies: When a girl clouds it with her lamp-black eyes.
[Bhartrihari #77, tr. John Brough; poem 167]
...
عقل مند کے ساتھ خطرے میں کود جانا
بے وقوف کے ساتھ سیر کو نکل جانے سے بہتر ھے...
(بھرتری ھری )
(عقل ھے محوِ تماشائے لب بام۔۔۔۔۔کا منبع معلوم ھوگیاَ؟)
دشوار گزار پہاڑوں پر درندوں کی صحبت بہتر لیکن بےوقوف کی صحبت
راجہ اندر کے محل میں بھی ناقابل برداشت ھے
بھرتری ھری
جو شخص عورت کو کمزورکہتا ھے
وہ بلاشبہ عورت کی فطرت سے ناواقف ھے."
( بھرتری ھری )
اسی طرح ، اقبال ، خوشحال خان خٹک سے سخت متاثر تھے اور اس بات کا ثبوت ان کےکئی اشعار میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اقبال نے ان کو بہت دھیان سے پڑھا ہے اور خوشحال خان خٹک کی عظمت کی اگر بات کی جائے تو اقبال بہتر جاننے والوں میں سے ھیں، اقبال کے بہت سے اشعار دراصل خوشحال خآن خٹک کی شاعری کا ترجمہ ھیں، اقبال کہتے ھیں۔
خوش سرود آن شاعر افغان شناس
آنکه بیند باز گوید بې هراس
آن حکیم ملت افغانیان
آن طبیب علت افغانیان
راز قومی دید و بیباکانه گفت
حرف شوخی رندانه گفت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علامہ اقبال نے خوش حال خان کی وصیت کو اپنی زبان میں یوں پیش کیا ہے
محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
ستاروں پہ جوڈالتے ہیں کمند
اڑاکرنہ لائیں جہاں بادکو
مغل شاہ سواروں کی گرد سمند
اس طرح بہ زبان فارسی بھی علامہ اقبال نے خوش حال خان کو ان الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے
خوش سروداں شاعر افغان شناس
ہر چہ بیند بازگویدے ہراس
آں حکیم ملت افغانیاں
آں طبیب علت افغانیاں
راز قوے دیدوبے باکانہ گفت
حرف حق بازوخئی رندانہ گفت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اصل اقبالیات،،،، رفیع رضا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقبال کے خط کے ایک پیرا گراف کا فورینزک تجزیہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عطیہ فیضی کے نام اقبال کے خط سے اقتباس
۔۔۔
"ایک انسان کی حیثیت سے مجھے مسرت کے حصول کا حق حاصل ہے۔اگر معاشرہ یا فطرت میرے اس حق سے انکار کریں گے تو میں دونوں کے خلاف بغاوت کروں گا۔میرے لئے صرف ایک ہی چارہ ہے کہ میں اس بدبخت ملک کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ دوں یا مَے خواری (شراب نوشی) میں پناہ ڈھونڈوں جس سے خود کشی آسان ہو جاتی ہے۔ کتابوں کے یہ مردہ بے جان اور بنجر اوراق مسرت نہیں دے سکتے اور میری روح کے اعماق میں اس قدر آگ بھری ہوئی ہے کہ میں ان کتابوں کو اور ان کیساتھ ہی معاشرتی رسوم و روایات کو بھی جلا کر خاکستر بنا سکتا ہوں"-
(اقبال)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقبال اس میں اپنا استحقاق بتاتے ھیں کہ اُنہیں لذت و خوشی (جسمانی تلذذ) کی خواھش ھے جو انہیں ویسی میسر نہیں جیسی وُہ فینسٹیسائز کرتے ھیں، یعنی اقبال کو پہلی بیوی سے جسمانی جنسی تلذذ ملنے کے باوجود وہ کچھ ایسا چاھتے ھیں جو صنف مقابل کے بارے میں انکے خیالات میں موجزن ھے۔
یہاں وُہ خانگی ادب آداب کی کمی کی شکایت نہیں کرتے بلکہ اصل میں میاں بیوی کے باھمی تعلق میں جسمانی کشش اور ذھنی کم آھنگی کی شکایت کرتے ھیں۔
وہ صاف صآف کہتے ھیں وہ سرخوشی کے انسانی حق کے تحت چاھتے ھیں کہ انکی جنسی (فطری) جبلت کو ویسی تسکین ملے جیسی وہ چاھتے ھیں۔
فطرتی اعتبار سے اور سماجی پابندیوں کی وجہ سے جنسی اختلاط کی آزادی اُس وقت ھندوستان میں ایسے میسر نہ تھی کہ اقبال اُس سے متمتع ھوتے ، خاص طور پر جب وہ جرمنی میں دوران تعلیم یہ فطری آزادی دیکھ آئے تھے انہیں ھندوستان میں ایک مدقوق گھر میں اپنی بیوی سے وہ رغبت نہ تھی جو انہیں جرمنی میں بآسانی وافر میسر تھی۔۔۔ اسی لئے اقبال نے معاشرہ یا فطرت کے خلاف بغاوت کے حق کو استعمال کرنے کی دھمکی دی۔۔
وہ اپنی ذاتی ناخوشی کی وجہ سے ملک ھندوستان کو بدبخت کہنے لگے۔۔۔ یعنی جب کسی خطے میں آپ کے مطلوبہ حقوق میسر نہ ھوں تو آپ اپس خطے کو بدبخت کہنے کا حق رکھتے ھیں۔ یہ اھم نکتہ ھے کیونکہ اقبال، کہہ چکے تھے کہ سارے جہاں سے اچھا ھندوستان ھمارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن یہ بھی کہہ چکے تھے کہ جس کھیت سے دھقاں کو میسر نہ ھو روزی اُس کھیت کے ھر خوشہِ گندم کو جلا دو۔۔۔۔۔۔ پس وہ ملک کو بدبخت کہنے پر مائل ھوگئے کیونکہ یہاں انکی ذاتی انفرادی انسانی تلذذ کی راہ بند معلوم ھوتی تھی۔۔ وہ اپنی بیوی کو چھوڑدینا چاھتے تھے لیکن انکے والد یہ نہین چاھتے تھے۔۔ جبکہ انکے دو بچے بھی تھے ۔۔۔
انہوں نے لکھا کہ اگر وہ ملک نہ چھوڑ سکے تو خود کو شراب میں اتنا غرق کر دیں گے کہ اسکا زھر ان کی جان لے لے۔۔۔ اس سے معلوم ھوتا ھے وہ کبھی شراب کثرت سے نہیں پیتے تھے کہ جسکا نقصان جگر کو ھونا شروع ھو جائے۔۔ اگر پیتے تھے تو بہت اعتدال کے ساتھ، جس میں طبی طور کوئی مضائقہ نہیں ھے۔۔
چونکہ اقبال عملی ملازمت نہیں کرتے تھے اس لئے مطالعہ اور لکھنے میں وقت صرف ھوتا ، اب اس مایوسی کی صورتِ حال میں انہین اپنا مطالعہ کا کام بھی بے معنی لگنے لگا۔۔
وہ کہتے ھیں میں ان کتابوں کو اس ملک کی روایات سمیت جلا کر راکھ کر دوں گا میرے اندر اتنی تشنگی کی آگ بھری ھوئی ھے۔۔
یاد رھے کہ یہ خظ عطیہ فیضی کے نام ھے جو جرمنی میں دوران تعلیم اقبال کے بہت قریب رھیں۔ رومانی تعلقات کے بعد وطن واپسی اور پرانے فرسودہ خاندان میں واپس آ کر رھنا اسی طرح مشکل ھوتا ھے جیسے آج بھی پاکستان سے کسی کا بیرونِ ملک رہ کر پاکستان میں واپس جا کر رھنا بہت مشکل معلوم ھوتا ھے۔۔ بالکل یہی اپ سیٹ معاملہ اقبال کو پیش آیا تھا۔ اور اس کے پیچھے عطیہ فیضی سے انکو جو جسمانی اور ذھنی امیدیں وابستہ تھیں انکو پورا کرنے کے لئے اقبال شدید ترین بیتابی کا شکار ھوگئے ۔۔۔ ایسے خطوط آج بھی عاشق کی طرف سے محبوب کو لکھے جاتے ھیں۔ میں خود ایسی کیفیات سے بار بار گزرا ھوں، بہرحال اقبال ایک انسان تھے اور ان کی ایسے ذھنی و جسمانی تلذذ کی خواھش بالکل جائز تھی'
انہی دنوں میں عطیہ فیضی کے ایک اور عاشقِ صادق شبلی نعمانی بھی عطیہ فیضی کو خط میں کہتے ھیں کہ ۔۔۔ جیسے مغلیہ شہنشاھوں کے قصیدوں میں انکو سایہ خدا کہا جاتا ھے ویسی غزلیں تو میں تمھارے لئے کہتا رھتا ھُوں ،،،تاھم۔۔۔میرے جسم کا ھر رونگٹا اور ھر موئے بدن تمھارے لئے میری طرف سے ایک شعر ھے۔۔۔۔۔ یہاں شبلی بھی شدید جنسی تشنگی سے بھرے بیٹھے ھیں۔
دانشور ظہور ندیم لکھتے ھیں ،،
اقبال کی ازدواجی زندگی ہمیشہ ناہموار اور نا آسودہ رہی ھے ۔ ایک سے زائد شادیوں کی ایک وجہ یہ بھی تھی ۔ عطیہ فیضی نے کہیں ذکر کیا ھے کہ اقبال کی ذہنی صلاحیت اور اعتماد جو لندن کے قیام میں تھا وہ ہندوستان واپس لوٹ جانے پر ویسا نہیں رہا تھا ۔
متوسط طبقے کا کوئی شخص اگر وسیع مطالعے کی بنیاد پر اپنی فکری سطح میں کوئی غیر معمولی تبدیلی لے آئے اور اسے حسبِ منشا سماجی ماحول نہ ملے تو وہ دوبارہ قنوطیت کی طرف لوٹ جاتا ھے ۔ اقبال کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ۔ یہی وجہ ھے کہ یورپ سے واپسی کے بعد وہ ذہنی طور پر منتشر اور مایوس نظر آتے ہیں ۔ آخرکار وہ اپنی فکری سطح کو محدود کر لیتے ہیں اور پھر انہوں نے ایسے اشعار تخلیق کئے جو انکی سوچ کے تضاد کی عکاسی کرتے ہیں ۔ محدود سے محدود تر ہوتے ہوئے آخرکار وہ ایک تنگ نظر مسلمان شاعر بن کر رہ جاتے ہیں ۔"
علامہ شیخ محمداقبال صاحب نے 1897 میں مرزا غلام احمد قادیانی کے ھاتھ پر برضا و رغبت خود ھی بیعت کرکے جماعت عالیہ احمدیہ مسلمہ میں شمولیت اختیار کی تھی اورپھر1935 تک احمدی رہے لیکن 1935 میں جب قائد اعظم محمد علی جناح نے گول میز کانفرنس کیلئے اپنے وفد کا سربراہ ایک دوسرے احمدی سر چوہدری محمد ظفر اللہ خان کو نامزد کیا تو اس بنا پر علامہ اقبال صاحب ناراض ہوگئے اوراپنی سیاسی وجوہات کی بنا پر جماعت سے کچھ دوری دکھائی اور کچھ مخالفانہ باتیں بھی کیں لیکن اس کے باوجود اپنے ایک بھتیجے مکرم شیخ اعجاز احمد صاحب اور ان کے بیٹے کو جماعت کی بیعت کرنے کے لئے کہا تھا اور پھر انہیں اپنے دو بچوں کا سرپرست بھی مقرر کیا تھا ۔
1931 میں سر شیخ محمداقبال صاحب نےکشمیر کمیٹی کی صدارت کے لئے امام جماعت عالیہ احمدیہ مرزا بشیر الدین محمود احمد کا نام خود پیش کیا جو کہ مرزا غلام احمد قادیانی کے صاحبزادے تھے ۔ یہ تمام کاروائی آپ کتاب ‘‘ انوار بشیر ‘‘ پہلا ایڈیشن مطبوعہ 1993 از پاکستان ۔ دوسرا ایڈیشن مطبوعہ 2007 از برطانیہ ۔ تیسرا ایڈیشن مطبوعہ 2010 از جرمنی کے صفحات پر ملاحظہ فرما سکتے ہیں ۔
علامہ اقبال صاحب نے اپنی تحریرات میں اپنے بھائی مکرم شیخ عطا محمد صاحب کے بارے میں بھی لکھا ہے کہ وہ احمدی تھے ۔ علامہ اقبال صاحب کے ایک بیٹے مکرم مظفر اقبال صاحب 1982 میں لندن میں فوت ہوئے ( یہ ان کی تیسری بیوی محترمہ مختار بیگم صاحبہ میں سے تھے ) جو کہ تادم حیات احمدی مسلمان رہے اور پھر یہی نہیں بلکہ خود علامہ اقبال صاحب کے والد محترم مکرم شیخ نور محمد صاحب بھی احمدی تھے ۔ یہ تمام باتیں تاریخ پاکستان کا حصہ ہیں لیکن افسوس کہ آج کا پاکستانی مورخ انہیں لکھتے ہوئے ڈرتا ہے ۔
بہرحال " ایک روایت کے مطابق علامہ اقبال نے ..... مرزا غلام احمد قادیانی کے ھاتھ پرـ بیعت کی تھی - " ( " اقبال اور احمدیت " تصنیف : بشیر احمد ڈار)
1953ء کے فسادات پنجاب کی تحقیقاتی عدالت ( منیر انکوائری رپورٹ) میں خواجہ نذیر احمد چیئرمین سول اینڈ ملٹری بورڈ آف ڈائریکٹرز نے یہ بیان ریکارڈ کروایا کہ :-
" اقبال نے 1893ء میں قادیان جا کر مولانا غلام محی الدین قصوری کے ھمراہ سلسلہ احمدیہ کے بانی مرزا غلام احمد صاحب کے ھاتھ پر بیعت کی تھی - "
عدالت میں بیان دینے کے بعد جب خواجہ نذیر احمد صاحب کی بعد میں قصوری صاحب کے ساتھ ملاقات ھوئی تو انہوں نے بیعت کے سن کی تصحیح فرما دی - اور بتایا کہ علامہ اقبال نے میرے ھمراہ قادیان جا کر 1893ء میں نہیں بلکہ ــــــــــ 1897ء میں بعیت کی تھی - اس پر خواجہ نذیر احمد صاحب نے اگلے روز درخواست دیکر عدالت کے ریکارڈ میں سن کی تصحیح کرادی - ( بحوالہ: " پاکستان ٹائمز " لاھور 14 نومبر 1953ء) ۔
سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ آپ ادھر ادھر کے حوالہ جات تلاش کرنے کی بجائے وہ کتب پڑھیں کہ جو خود علامہ اقبال کے عزیزواقارب نے تحریر کی ہیں مثلا
علامہ اقبال کے بڑے احمدی بھائی مکرم ومحترم شیخ عطا محمد صاحب کے بیٹے مکرم شیخ اعجاز احمد صاحب نے ‘‘ مظلوم اقبال ‘‘ کے نام سے ایک کتاب تحریر کی ہے ۔ یہ وہی شیخ اعجاز احمد صاحب ہیں کہ جن کو علامہ اقبال صاحب نے اپنے آخری ایام میں اپنے بچوں جناب جسٹس جاوید اقبال صاحب اور بیٹی منیرہ اقبال صاحبہ کا سرپرست مقررکیا تھا ۔
اسی طرح اس خاندان میں اور کون کون احمدی ہیں اس کا ذکر پاکستان کےجسٹس جناب جاوید اقبال صاحب نے اپنی خودنوشت حیات کتاب ‘‘ اپنا گریباں چاک ‘‘ میں کیا ہے ۔ اب لوگ خود تو کوئی تحقیق کرتے نہیں بلکہ ‘‘ اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ‘‘ کے مصداق ہمیں الزام دیتے ہیں کہ ہم لوگ کیوں حقائق سے پردہ اٹھا رہے ہیں ۔
No comments:
Post a Comment